پشاور،پولیو ورکرز کا اپنی برطرفیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  پشاور،پولیو ورکرز کا اپنی برطرفیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور (سٹی رپورٹر)پشاور کینٹ ایریا میں کام کرنیوالی خواتین پولیو ورکرز نے نوکریوں بر طرفی کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر انکے حق میں مطالبات درج تھے مظاہرے کی قیادت پولیو ورکرز کی خواتین کر رہی تھی اس موقع پر انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ چار سال سے انتظامیہ کیساتھ پولیو مہم میں فرائض سر انجام دے رہے تھیں لیکن انتظامیہ نے ایک ہی نوٹس کی زریعے 70 سے زائد پولیو ورکررز کو نوکریوں سے فارغ کر دیا جس کی وجہ سے ہمارے مشکلات میں اضافہ ہو چکا ہیں اور گھر کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے ہماری بحالی کیلئے فوری اقدامات کیے جائے تاکہ ہم بچوں کا پیٹ پال سکیں بصورت دیگر احتجاج کا دائر کار وسیع کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -