پیرس کا ایفل ٹاور25جون کو مکمل طور پر کھولنے کااعلان

پیرس کا ایفل ٹاور25جون کو مکمل طور پر کھولنے کااعلان

  

پیرس(این این آئی)پیرس کا ایفل ٹاور، جو فرانس کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے مقامات میں سے ایک ہے، سیاحوں کیلئے اگلے ہفتے دوبارہ کھل جائے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق دوسری جنگِ عظیم کے بعد سب سے لمبے عرصے کیلئے بند رہنے کے بعد اب ٹورازم کے اہلکاروں کا منصوبہ ہے کہ شروع میں محدود لوگوں کو ٹاور پر جانے دیا جائے گا۔اسے دیکھنے کیلئے آنے والے افراد کو صرف پہلی اور دوسری منزل پر جانے کی اجازت ہو گی، اور پہلے مرحلے میں لفٹیں بھی بند رہیں گی۔لوگوں کے چلنے پھرنے کی جگہوں کو ہر دو گھنٹوں کے بعد صاف کیا جائے گا، اور 11 سال سے اوپر سب آنے والوں کیلئے ماسک پہننا ضروری ہو گا۔ امکان ہے کہ یہ 25 جون کو مکمل طور پر کھول دیا جائے گا۔ایفل ٹاور کو دیکھنے ہر سال عموماً 70 لاکھ کے قریب لوگ آتے ہیں، لیکن مارچ میں لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد فرانس کی سیاحت کی صنعت کو بڑا نقصان پہنچا ہے۔

ایفل ٹاور

مزید :

صفحہ آخر -