بھارت طاقت کے جھوٹے نشے میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کررہا ہے،ڈاکٹر ہشام

بھارت طاقت کے جھوٹے نشے میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کررہا ہے،ڈاکٹر ہشام

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر سماجی بہبود ڈاکٹر ہشام انعام اللہ نے بھارت اور چین کے درمیان سرحدی تنازعہ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی پالیسی ساز اور ان کو منتخب کرنے والوں کے لئے یہ لمحہ فکر ہے، انہوں نے کہا کہ طاقت کے جھوٹے نشے میں بھارت غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کررہا ہے، بھارت کی تسلط پسندانہ سوچ کا نوٹس نہ لیا گیا تو یہ پورے خطے کے امن کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔ ڈاکٹر ہشام انعام اللہ کا کہنا تھا کہ بھارت اپنے ملک میں کمزور اور مجبور اقلیتوں پر مظالم بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو پڑوسی ممالک کے ساتھ چھیڑخانی بھی بند کرنی ہوگی، ورنہ جوابی ردعمل کے لئے تیار رہے، ڈاکٹر ہشام انعام اللہ نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج اور دوست ملک چین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -