وزیر اعظم انتخابی وعدوں کو عملی جامہ پہنائے‘ محمد فائق شاہ

وزیر اعظم انتخابی وعدوں کو عملی جامہ پہنائے‘ محمد فائق شاہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے وزیراعظم کے دورہ سندھ پر جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم صاحب، غربت صرف سندھ نہیں، بلکہ پورے ملک کو خوفناک معاشرتی مشکلات میں مبتلا کر چکی ہے، بے روزگاری اور بھوک نے ہر گھر میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں، اور صحت بحران شدت اختیار کر چکا ہے، حکومت سندھ گزشتہ تیس سال سے عوام کے لیے کچھ نہیں کر سکی جبکہ وزیراعظم کے انتخابی وعدے اور تبدیلی کے دعوے ہواہو چکے ہیں، وزیراعظم کراچی یا سندھ جاتے اور اپنی سیاست کرکے واپس آجاتے ہیں، عمل درآمد کیا جائے گا تو حالات بدلیں گے انہوں نے کہا کہ جن صوبوں میں آپ کی حکومت ہے وہاں لوگ جھوٹے وعدوں سے تنگ آ چکے ہیں، آپ کے اتحادی بھی آپ کا ساتھ چھوڑ رہے ہیں وجہ آپ کی نا اہل حکمرانی اور جھوٹے وعدے ہیں، بلوچستان میں غربت، پسماندگی، پنجاب میں صحت، روزگار اور زراعت کا بحران، خیبرپختونخوا میں 7 سال سے آپ کی حکومت حالات نہیں بدل سکی جبکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی نوجوان اور ہر طبقہ آپ کی حکومت سے سوال پوچھتا ہے کہ کہا ں گئی تبدیلی؟ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کا اعتبار حکومتی اداروں سے اٹھ چکا ہے امن ترقی پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ فی الفور عوامی مسائل پر توجہ دی جائے ورنہ عوامی محاسبہ سخت ہو گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -