شیر گڑھ،لوند خوڑ پولیس کی بروقت کارروائی،ملزمان گرفتار

شیر گڑھ،لوند خوڑ پولیس کی بروقت کارروائی،ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
شیرگڑھ (نامہ نگار) لوند خوڑ پولیس نے بر وقت کاروائی کرکے لوند خوڑ سے مسروقہ موٹر کار کے علاوہ دو عدد موٹر سائیکل بر آمد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان الٹو موٹر کار لوند خوڑ سے چرا کر علاقہ غیر سخا کوٹ لے جا رہا تھا کہ پولیس نے دھر لیا ملزمان کی نشاندہی پر دو عدد موٹر سائیکل بھی بر آمد ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی تخت بھائی بشیر خان یوسفزئی نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر ایس ایچ او لوند خوڑ ریاض خان بھی ان کے ساتھ موجود تھے انہوں نے کہا کہ15جون کو نوران شاہ ولد حلیم شاہ سکنہ محلہ سینی لوند خوڑ نے لوند خوڑ پولیس کو اپنے رپورٹ میں بتایا کہ میں نے اپنے الٹو کارنمبرایل اکس ڈی2094ماڈل1997رات کو اپنے گھر کے سامنے کھڑا کیا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے رات کی تاریکی میں چرا کر لے گیا انہوں نے بتایا کہ ڈی پی او مردان ڈاکٹر زاہد اللہ نے اس واقعے کی سختی سے نوٹس لیا اور ملزمان کی گرفتای کا ٹاسک دیا اسی سلسلے میں میرے نگرانی میں ایس ایچ او لوند خوڑ ریاض خان،ایڈیشنل ایس ایچ او اعظم خان اور تفتیشی آفیسر سبز علی پر مشتمل ٹیم تشکیل دیا گیا جنہوں نے جدید سا ئنسی خطوط پر تفتیش شروع کی اور ملزمان تک رسائی کی انہوں نے بتایا کہ ملزمان حیدر علی ولد رحمن اللہ سکنہ محلہ سینی لوند خوڑ اور شہزاد ولد بہادر سکنہ یکہ توت پشاور مذکورہ کار کو سلو روڈ پر علاقہ غیر سخاکوٹ لے جا رہا تھا کہ کچہ راستہ لاچیان جنگل میاں عمر سیرئی میں گاڑی میں فنی خرابی پیدا ہوکر وہاں پر موٹر کار چھوڑ گیا اور گاڑی ٹھیک کرنے اور لے جانے کے چکر میں تھے کہ پولیس نے انتہائی مہارت کے ساتھ اپنا سورسز استعمال کرتے ہوئے ایس ایچ او لوند خوڑ ریاض خان کی قیادت میں چھاپہ مار کر ملزمان کو گرفتار کر لئے اور دوران انٹاروگیشن ان کی نشاندہی پر وہی موٹر کار کے علاوہ دو عدد موٹر سائیکل برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کئے اور مزید تفتیش شروع کردی