اسسٹنٹ کمشنر لدھا اللہ نور خان شیرانی کا کورونا وائرس میں مبتلا

اسسٹنٹ کمشنر لدھا اللہ نور خان شیرانی کا کورونا وائرس میں مبتلا

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)اسسٹنٹ کمشنر لدھا اللہ نور خان شیرانی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کو اپنی سرکاری رہائش گاہ میں کورونٹائن کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر لدھا اللہ نور خان شیرانی کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت اگیا ہے، اس ضمن میں ایڈیشنل ڈی ایچ او ڈاکٹر ولی الرحمان نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر کو انکے سرکاری رہائش گاہ پر علاج و معالجہ کا سلسلہ شروع کردیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ کہ اسسٹنٹ کمشنر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کے دفتری عملے کے ٹیسٹ نمونے لینے پر کام جاری ہے ان کے سیمپل لیکر لیبارٹری بیج دیئے جائیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -