اسلحہ و ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام،2 گرفتار

اسلحہ و ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام،2 گرفتار

  

پشاور(کرائم پورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران اسلحہ و ایمونیشن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان گاڑی کے ذریعے غیر قانونی اسلحہ و کارتوس سمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے جن کے قبضے سے دو عدد 9mmپستول،دیگر اوزار اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایس پی صدر ڈویژن عبد السلام خالد کو اطلاع ملی کہ غیر قانونی اسلحہ ایمونیشن سمگل میں ملوث افراد کسی بھی وقت سمگل کرنے کی کوشش کرینگے جس پر ڈ ی ایس پی بڈھ بیر گران اللہ خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ بڈھ بیر بلال مہمند نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کوہاٹ روڈ زنگلی نہر ناکہ بندی کے دوران خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک موٹر کار نمبر265کو روک کر تلاشی لینے پر دو عدد9mmپستول،دیگر سپئیر پارٹس اور500عدد مختلف بور کے کارتوس برآمد کرکے دو ملزمان جمشید خان ولد نجیم خان اوریارسدین ولد سید حکیم ساکنان زنگلی کو گرفتار کر لیا،جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ و ایمونیشن سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جن کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -