شاہی بالا کے ٹیوب ویل آپریٹر کا تبادلے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

شاہی بالا کے ٹیوب ویل آپریٹر کا تبادلے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور (سٹی رپورٹر)میرہ شاہی بالا پشاور کے رہائشی ٹیوب ویل آپریٹر نے محمد اقبال اپنے تبادلے کیخلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور وزیر اعلیٰ محمود خان، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اور چیف انجینئر ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ سے تبادلے کے منسوخی کا مطالبہ کر دیا۔احتجاج کے موقع پر انہوں نے بتایاکہ وہ ان کی ذاتی جائیداد میں نصب ٹیوب ویل نمبر KFD-49 میرہ شاہی بالامیں بطور ٹیوب ویل آپریٹر ڈیوٹی دے رہا تھا کہ ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی محمود خان نے سیاسی اختلافات کی بنیاد پر مبینہ طورپر محکمے کے افسران کی ملی بھگت سے ان کا تبادلہ دوسرے ٹیوب ویل کو کرادیا اورمیرہ شاہی بالا ٹیوب ویل پر کسی دوسرے آپریٹر کی ڈیوٹی لگا دی حالانکہ مذکورہ ٹیو ب ویل ان کے گھر کے بالکل سامنے ہے دوسرے آپریٹر کی تعیناتی سے ان کے گھر کی بے پردگی بھی ہو رہی ہے اور بچیوں کا تعلیمی سلسلہ متاثر ہو رہاہے اسلئے وزیر اعلیٰ محمود خان، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اور چیف انجینئر ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ سے مطالبہ ہے کہ ان کا تبادلہ ٹیوب ویل نمبر KFD-49پر دوبارہ کرایا جائے تاکہ ان کی مشکلات کم ہو سکے ورنہ وہ عدالت سے رجوع کرینگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -