اے اے سی جہانزیب جان مختلف پیٹرول پمپس کا معائنہ

اے اے سی جہانزیب جان مختلف پیٹرول پمپس کا معائنہ

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد عابد خان وزیر کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جہانزیب خان نے شہباز گڑھی و گڑھی کپورہ میں پٹرول پمپوں میں پٹرول فروخت کرنے گیج اور ریٹ کی چیکنگ کی۔ایڈیشنل اے سی نے اشیاء خوردنوش کی قیمتوں اور کرونا وائرس کے پیش نظر جاری حکومتی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے چیکینگ کی جبکہ ماسک نہ پہننے پر کئی دکانداروں کو جرمانہ کیا۔مزید ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے فلائنگ کوچ اور رکشوں میں موجود مسافروں سے کرایہ کے بارے میں پوچھ گچھ کی۔اسی طرح ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تخت بائی قیصر خان نے لوندخوڑ بازارمیں دکانوں پر اشیاء خوردنوش کی قیمتوں اور کرونا وائرس کے پیش نظر جاری حکومتی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے چیکنگ کی تاہم خلاف ورزی کرنے پر تین دکانداروں کو جرمانہ کیا۔ جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نور زلی خان نے شنکر بازار میں پٹرول پمپوں میں پٹرول فروخت کرنے اور ریٹ کی چیکنگ کی اور منیجرز کو ہدایات جاری کی کہ اگر زخیرہ اندوزی یا منافع خوری پائی گئی تو انکے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی جبکہ بوتلوں اور کنسترز وغیرہ میں کھلا پٹرول فروخت نہ کیا جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -