سلیم سیف اللہ کا افتخار شاہ اور طارق عزیز کی وفات پر اظہار تعزیت
پشاور(سٹی رپورٹر)سابق وفاقی وزیر سلیم سیف اللہ خان نے چیف آف کاغان سید مزمل شاہ کے بیٹے سید افتخارشاہ اور معروف ٹی وی کمپیئر، ادیب، شاعر اور سابق ایم این اے طار ق عزیز کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔ یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں سلیم سیف اللہ نے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مرحوم طارق عزیز ایک ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے، ان کی ادبی خدمات کو ہمیشہ کیلئے یاد رکھا جائے گا۔