قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت، ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانیکی ہدایت

  قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت، ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانیکی ...

  

 پشاور(سٹی رپورٹر) خیبرپختونخوا کے وزیر زراعت و لائیو سٹاک محب اللہ خان کی ہدایت پر محکمہ زراعت و لائیوسٹاک، فشریز اور کوآپریٹیو ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا نے صوبہ بھر کی مویشی منڈیوں اور مارکیٹوں میں خاص کر عید الضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی خریدو فروخت کے مقامات پر کورونا کے پیش نظر سخت حفاظتی اقدامات اپنانے اور ایس اوپیز پر من و عن عمل کے لئے اقدامات شروع کئے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈویژنل، ضلعی اور تحصیل انتظامیہ اور محکمہ بلدیات سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو ایک مراسلے کے ذریعے خیبر پختونخوا کی تمام مویشی مارکیٹوں اور منڈیوں خاص کر عید الضحیٰ کے دوران جانوروں کی خریداری کے مراکز میں ایس اوپیز پر عمل درآمد کے لئے کہا گیا ہے اور اس سلسلے میں محکمہ لائیو سٹاک نے صوبائی حکومت کی ہدایت پر متعلقہ افسران سے کہا ہے کہ وہ جانوروں کی منڈیوں اور مارکیٹوں میں صحت و صفائی پر کڑی نظر رکھیں اور لوگوں کو ماسک اور سینٹائزرکے استعمال کی تلقین کے ساتھ کورونا وائرس سے بچاؤ کی دیگر حفاظتی تدابیر پر عمل کروائیں اور ضروری سہولیات کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ مزید برآں مویشی منڈیوں میں زیادہ رش بنانے، گلے ملنے یا ہاتھ ملانے اور ذخیرہ اندوزی سے گریز کرنے کے ساتھ مویشی منڈیوں میں سوائے جانوروں کی خرید وفروخت کرنے کے دیگر کاروبار کرنے، سیل پوائنٹ کے علاوہ دیگر جگہوں پر مویشیوں کی خرید و فروخت کرنے سے بھی منع کیا گیا ہے۔ محکمہ نے لوگوں کو سماجی دوری رکھنے، منڈیوں اور خرید و فروخت کے مراکز میں ایک داخل ہونے اور ایک نکلنے کے لئے راستہ متعین کرنے کے ساتھ منڈیوں میں غیر متعلقہ لوگوں کو جانے سے اجتناب برتنے خریداری اور فروخت کا باقاعدہ ریکارڈ رکھنے منڈیوں میں سپرے اور چھڑکاؤ کرنے اور آگاہی کے لئے تمام ایس او پیز کو نمایاں بینروں پر آویزاں کرنے کے لئے بھی اقدامات اٹھائے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -