خیبر پختونخو ا بار کونسل کے ممبرزاہد جمال باچا کا جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ

خیبر پختونخو ا بار کونسل کے ممبرزاہد جمال باچا کا جوڈیشل کمپلیکس کا دورہ

  

صوابی(بیورورپورٹ)خیبر پختونخو ا بار کونسل کے ممبرزاہد جمال باچا نے تحصیل جوڈیشل کمپلیکس لاہور صوابی کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے تحصیل بار ایسو سی ایشن لاہور ضلع صوابی کے اراکین یار خان، فرمان اللہ خان، حضرت علی شاکر، سلیم بہادر، شاہ بعداد شاہ، سلیم خان، مستجاب خان، گوہر علی خان، سید قاسم شاہ، شاہد نعیم، اعجاز انور اور عاقل محمد و دیگر اراکین کے ساتھ مشترکہ اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے لاہور بار کے نو منتخب کابینہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ لاہور بار کے وکلاء کی مثالی اتحاد و اتفاق قابل تقلید ہے انہوں نے خیبر پختونخوا بار کونسل کی سر گر میوں اور وکلاء برادری کے فلاح و بہبود کے لئے کی جانے والی اقدامات پر تفصیلی جائزہ رپورٹ پیش کی۔ لاہور بار کونسل کے ممبران نے خیبر پختونخوا بار کونسل کی کارکر دگی مزید بہتر بنانے کے لئے تجویز پیش کی۔ جس پر زاہد جمال باچا نے وکلاء کو یقین دلایا کہ صوبائی بار کونسل کے آئندہ کے اجلاس میں ان کے تجاویز کو پیش کیا جائیگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -