عمران خان خود پورے ملک کے وزیراعظم بننے کیلئے تیار نہیں، نفیسہ شاہ

عمران خان خود پورے ملک کے وزیراعظم بننے کیلئے تیار نہیں، نفیسہ شاہ

  

اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان خود پورے ملک کے وزیر اعظم بننے کیلئے تیار نہیں۔ ایک بیان میں ٓنفیسہ شاہ نے کہاکہ عمران خان نجی دورے پر سندھ گئے بطور وزیر اعظم نہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کو 18 ویں آئینی ترمیم کی اہمیت کا علم ہی نہیں، این ایف سی ایورڈ دینا وفاق کی آئینی ذمہ داری ہے۔ نفیسہ شاہ نے کہاکہ وزیر اعظم قومی اسمبلی میں آتے اور بیٹھتے تو آئینی آداب سیکھتے، احتساب کی آڑ میں سیاسی مخالفین کو کچلنا ملک کی خدمت نہیں۔

نفیسہ شاہ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -