صوابی،نوجوان نہر میں ڈوب کر جاں بحق

  صوابی،نوجوان نہر میں ڈوب کر جاں بحق

  

صوابی(بیورورپورٹ) پلو ڈھنڈ کے مقام پر سٹیفا نہر میں نہانے کے دوران ایک نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122کی غوطہ خور ٹیم اور مقامی غوطہ خور لاش کو نکالنے کے لئے موقع پر پہنچنے اور لاش کو دو گھنٹے کے اندر اندربرآمد کر لیا۔ بتایا گیا ہے کہ 29سالہ شمیم ولد فضل امیر سکنہ گوہاٹی شدید گرمی کے باعث پلوڈھنڈ کے مقام پر پیہور ہائی لیول کنال کے سٹیفا نہر میں نہا رہے تھے کہ اس دوران تیز و تند پانی میں ڈوب گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو1122کی غوطہ خور ٹیم موقع پر پہنچی۔ اور لاش نکالنے کے لئے آپریشن شروع کر دی۔ جس کے نتیجے میں دو گھنٹے کے اندر اندر لاش نہر سے نکال کر ورثاکے حوالے کر دیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -