اتحاد ختم کرنے کا اعلان کرنیوالی جماعت بی این پی مینگل کے تحفظات وزیراعظم تک پہنچا دیئے گئے لیکن پھر وزیراعظم نے کیا ہدایت کی ؟ خبرآگئی

اتحاد ختم کرنے کا اعلان کرنیوالی جماعت بی این پی مینگل کے تحفظات وزیراعظم تک ...
اتحاد ختم کرنے کا اعلان کرنیوالی جماعت بی این پی مینگل کے تحفظات وزیراعظم تک پہنچا دیئے گئے لیکن پھر وزیراعظم نے کیا ہدایت کی ؟ خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے اتحادی جماعت بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم سے حکومتی مذاکراتی کمیٹی ارکان کی ملاقات ہوئی جس میں انہیں بی این پی کے تحفظات سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو بی این پی کے تحفظات سے متعلق پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اس موقعے پر وزیراعظم نے حکومتی کمیٹی کو بی این پی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی۔
ذرائع کے مطابق حکومتی وفد آج بی این پی مینگل سے رابطہ کرے گا۔ وفد میں شاہ محمود قریشی،پرویز خٹک،اسدعمر شامل ہوں گے۔ ملاقات میں بی این پی مینگل کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پر بحث کے دوران بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے تحریک انصاف سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایوان میں موجود رہیں گے اور اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔