چین سمیت کئی ممالک کیلئے پاکستان نے سفرا کے تقرر وتبادلے کردیئے ، کچھ نئی تعیناتیاں

چین سمیت کئی ممالک کیلئے پاکستان نے سفرا کے تقرر وتبادلے کردیئے ، کچھ نئی ...
چین سمیت کئی ممالک کیلئے پاکستان نے سفرا کے تقرر وتبادلے کردیئے ، کچھ نئی تعیناتیاں

  

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان نے دنیا کے متعدد اہم ممالک میں متعین سفرا کا تبادلہ اور تقرریاں کردی ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق سفرا کے تبادلے و تقرریوں کی سمری قواعد و ضوابط کے مطابق وزارت خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کو پیش کی تھی جس کی انہوں نے منظوری دے دی ہے۔چینل ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے منظوری دیے جانے کے بعد اسپیشل سیکریٹری معظم احمد خان کو برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کی ذمہ داریاں تفویض کردی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق آفتاب کھوکھر کو ویانا میں پاکستان کا سفیر متعین کردیا گیا ہے۔ وہ اس وقت دفتر خارجہ میں ایڈیشنل سیکریٹری امریکہ کی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔ویانا میں متعین پاکستانی سفیر منصور خان کو افغانستان میں سفیر کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

ایڈیشنل سیکریٹری ایشیا ڈاکٹر ظہور احمد کو سویڈن میں سفیر کی حیثیت سے متعین کیا گیا ہے۔

چینل ذرائع کے مطابق معین الحق کو بیجنگ میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے تعینات کیا گیا ہے۔

دفتر خارجہ نے نئی تقرریوں سے متعلق ایگریما کے لیے متعلقہ ممالک کو خطوط لکھ دیے ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -