ایف آی اے نے بچے کی پیدائش کے دوران خواتین کی ویڈیو بنانے والے کو گرفتار کر لیا ، پکڑا کیسے گیا ؟
کرک(ڈیلی پاکستان آن لائن )ایف آئی اے سائبر ونگ نے ضلع کرک میں کارروائی کرتے ہوئے زچگی کے دوران خواتین کی ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر ونگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر طاہر خان کے مطابق ملزم انعام اللہ نجی کلینک میں انیستھیزیا ٹیکنیشن تھا۔
کلینک کے مالک کے مطابق خواتین کی دوران ڈیلیوری ویڈیوز بنانے کا علم ہونے پر ٹیکنیشن کو نوکری سے نکال دیا تھا جس پرا±س نے ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کرنے کی کوشش کی۔ایف آئی اے حکام کاکہناہے کہ ملزم سے 42ویڈیو ز برآمد ہوئی ہیں، ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج اور تفتیش شروع کردی ہے۔