گھوٹکی میں دھماکہ ، رینجرز اہلکاروں سمیت تین افراد شہید

گھوٹکی میں دھماکہ ، رینجرز اہلکاروں سمیت تین افراد شہید
گھوٹکی میں دھماکہ ، رینجرز اہلکاروں سمیت تین افراد شہید

  

گھوٹکی (ڈیلی پاکستان آن لائن )گھوٹکی میں ریلوے سٹیشن کے قریب دکان میں دھماکے سے رینجرز اہلکاروں سمیت تین افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے ۔ 

نجی ٹی وی چینل کے مطابق  ایس پی گھوٹکی کا کہنا تھا کہ رینجرز اہلکار مارکیٹ میں گوشت خرید رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہوگیا، گھوٹا مارکیٹ کے قریب دھماکہ ہوا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ رینجرز کی موبائل کے قریب ہونیوالے دھماکے میں رینجرز کے دو جوان شہید ہوگئے ہیں۔

ڈی ایس پی گھوٹکی حافظ قادر کے مطابق دھماکے میں ایک رینجرز اہلکار اور ایک شہری بھی زخمی ہوا ہے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے تحصیل اسپتال منتقل کردیا گیا۔ڈی ایس پی گھوٹکی کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

مزید :

Breaking News -قومی -