کیا زلفی بخاری خاتون اول بشری بی بی کے داماد ہیں؟ حقیقت کھل کر سامنے آگئی، خود زلفی بخاری نے دو ٹوک اعلان کردیا

کیا زلفی بخاری خاتون اول بشری بی بی کے داماد ہیں؟ حقیقت کھل کر سامنے آگئی، ...
کیا زلفی بخاری خاتون اول بشری بی بی کے داماد ہیں؟ حقیقت کھل کر سامنے آگئی، خود زلفی بخاری نے دو ٹوک اعلان کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سوشل میڈیا پر وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے بارے میں قیاس آرائیاں ہوتی  رہیں کہ وہ خاتون اول کے داماد ہیں لیکن اب ا ن افواہوں کی حقیقت سامنے آگئی اور زلفی بخاری نے دوٹوک اعلان کردیا۔

ہم نیو ز کے پروگرام "پاکستان ٹونائیٹ" میں گفتگو کے دوران میزبان نے زلفی بخاری سے کہا کہ "لوگوں نے قیا س آرائی کہ شاید خاتون اول کے داماد، یہ سوال پرسنل نوعیت کا ہے لیکن  وضاحت کردیں۔

اس پر زلفی بخاری نے کہا کہ " پہلے جن لوگوں نے ٹوئیٹ کی تو ردعمل دیا،  انہیں تواحساس ہی نہیں کہ خاتون اول کا کیا مقام ہے، جہاں تک دوسرے لوگوں کی بات ہے تو وہ  جھوٹ پر بھی کچھ احساس ہوتا ہے ، انسانیت ہونی چاہیے ،یہ د و فیملیز  کا معاملہ ہے ، وہ لوگ متاثر ہوسکتے ہیں، میری بھی بیگم اور دو بچے ہیں"۔ ان کامزید کہنا تھاکہ " خاتون اول میری  والدہ کی جگہ پر ہیں، ان کی بیٹیاں میری بہنوں کی جگہ، یہ چیز کہنا اور بار بار کہنا، وجہ بھی سمجھ نہیں آتی کہ ان لوگوں کو  فائدہ کیا ملتا ہے ، میں سمجھتا ہوں کہ یہ لو لیول کا جھوٹ ہے ، یہ افواہیں ختم ہوجانی چاہیے "۔

میزبان ثمر عباس نے کہا کہ وضاحت آگئی ، افواہیں من گھڑت ہیں، اور ساتھ ہی سوال کیا کہ جنوبی ایشیا میں بہترین لباس پہننے والے مردوں کی فہرست میں شامل ہونے پر وزیراعظم نے کوئی تبصرہ نہیں کیا، وہ آپ کی ٹریسنگ کی تعریف تو پہلے بھی کرتے رہے ہیں، اس پر زلفی بخاری نے نفی میں جواب دیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -