کورونا ٹیسٹ کی قیمت کتنی کیے جانے پر غور شروع کر دیا گیا ؟ وبا سے پریشان حال پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

کورونا ٹیسٹ کی قیمت کتنی کیے جانے پر غور شروع کر دیا گیا ؟ وبا سے پریشان حال ...
کورونا ٹیسٹ کی قیمت کتنی کیے جانے پر غور شروع کر دیا گیا ؟ وبا سے پریشان حال پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کورونا ٹیسٹ کے نجی لیبارٹریز سے 6500 روپے فی ٹیسٹ طے ہونے کا امکان ہے۔ پنجاب میں نجی لیبارٹریاں کورونا ٹیسٹ کے لئے منہ مانگے دام وصول کر رہی ہیں۔

دنیا نیوزکی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت پنجاب کو تمام پرائیویٹ لیبز میں کورونا ٹیسٹ کا یکساں ریٹ مقرر کرنے کاحکم دیا ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کا نجی لیبارٹریوں کے اشتراک سے ٹیسٹ فیس 6500 مقرر کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے مطابق ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 28 ہزار824 ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد اب تک کیے جانے والے ٹیسٹوں کی تعداد 10 لاکھ 11 ہزار 106 ہو گئی ہے ۔جس کے بعد پاکستان میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 65 ہزار 62 ہو گئی ہے جن میں سے 61 ہزار 383 صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو لوٹ گئے ہیں جبکہ 3229 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

سندھ میں کورونا کیسز62 ہزار269، پنجاب میں کورونا کیسزکی تعداد 61 ہزار678 ہوگئی، خیبر پختونخواہ میں 20182، بلوچستان میں 8998، اسلام آباد میں کورونا کیسز 9941، گلگت میں 1225، آزاد کشمیر میں 769 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔این سی اوسی کے مطابق کورونا کیسزتین ہفتے تک مسلسل بڑھنے کے بعد مسلسل پانچ دنوں سے کیسزکی تعداد میں کمی آئی ہے تاہم پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 4944 کورونا پازیٹوکیسزریکارڈ کیے گئے ہیں۔

مزید :

قومی -