مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوج کی مسجد میں گھس کر فائرنگ، دو دن میں 8 نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوج کی مسجد میں گھس کر فائرنگ، دو دن میں 8 نوجوان شہید
مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوج کی مسجد میں گھس کر فائرنگ، دو دن میں 8 نوجوان شہید

  

سرینگر (آئی این پی ) مقبوضہ وادی میں کشمیری نوجوان مسلسل ریاستی جبر و تشدد اور مظالم کا نشانہ بن رہے ہیں،دو دن میں امام مسجد سمیت 8 نوجوان شہید کر دیئے گئے۔ بھارت کی ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف کشمیریوں نے بھرپور احتجاج کیا۔ مقبوضہ وادی میں بھارت کا ظلم تمام حدیں پار کر گیا، کئی اضلاع میں غاصب فوج نے سرچ ا?پریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو نشانہ بنایا۔

ضلع شوپیاں میں 5 اور پامپور میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا گیا۔ پامپور کے علاقے میں بھارتی فوج مسجد میں داخل ہو گئی اور دو نوجوانوں کو مسجد ہی میں شہید کر دیا۔ بھارتی فوج کی ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا۔ بھارتی فوج نے مظاہرین پر ا?نسو گیس کے شیل پھینکے اور پیلٹ گن کے کارتوس چلائے جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے، غاصب فوج نے ضلع اننت ناگ اسلام آباد، کلگام، کپواڑہ، بارہ مولا اور بانڈی پورہ میں بھی سرچ آپریشن کیے۔

مزید :

قومی -