گوجرانوالہ لاک ڈاؤن، بااثر افراد نے سرکاری سکول بھینسوں کے باڑوں میں بدل دیے

گوجرانوالہ لاک ڈاؤن، بااثر افراد نے سرکاری سکول بھینسوں کے باڑوں میں بدل دیے
گوجرانوالہ لاک ڈاؤن، بااثر افراد نے سرکاری سکول بھینسوں کے باڑوں میں بدل دیے

  

گوجرانوالہ (آئی این پی ) پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں کرونا لاک ڈاؤن سے غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے با اثر افراد نے اپنے مویشی سرکاری اسکولوں میں منتقل کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران گوجرانوالہ سرکاری تعلیمی ادارے انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل ہو گئے، با اثر افراد اسکول پر قبضہ کر کے بھینسوں کے باڑے کے طور پر استعمال کرنے لگے۔

ضلعی انتظامیہ کے کرونا لاک ڈاو¿ن میں مصروف ہوتے ہی قبضہ مافیا سرگرم ہو گیا ہے، تھانہ لدھے والا وڑائچ کے علاقے کوٹ منڈ میں بااثر افراد سرکاری اسکول پر قبضہ کر کے بھینسوں کے باڑے کے طور پر استعمال کرنے لگے ہیں۔ با اثر افراد نے کوٹ منڈ پرائمری اسکول پر قبضہ کر کے اپنا ڈیرہ بنا کر اس میں مویشی بھی باندھ دیے ہیں اور طلبہ کے کلاس رومز میں جانوروں کا چارہ ڈال دیا گیا ہے۔

اسکول کے گراؤنڈ میں چارہ کاٹنے والی مشین اور جانوروں کے چارہ کھانے کے لیے جگہ بھی بنائی گئی ہے، علاقہ مکینوں نے ضلعی انتظامیہ سے اسکول کو فوری طور پر بااثر قبضہ مافیا سے واگزار کروانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -گوجرانوالہ -