پاکستان اور عالمی سطح پر کورونا وائرس سے شرح اموات میں کتنا فرق ہے؟

پاکستان اور عالمی سطح پر کورونا وائرس سے شرح اموات میں کتنا فرق ہے؟
پاکستان اور عالمی سطح پر کورونا وائرس سے شرح اموات میں کتنا فرق ہے؟

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور عالمی سطح پر کورونا وائرس سے شرح اموات میں نمایاں فرق ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا کے باعث شرح اموات 1.93 فیصد ہے جبکہ عالمی سطح یہ شرح 5.37 فیصد ہے۔

پاکستان میں اب تک کورونا کے باعث 3229 اموات ہو چکی ہیں جبکہ مصدقہ متاثرین کی مجموعی تعداد 165062 ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق ملک میں جاں بحق ہونے والوں میں 73 فیصد مرد حضرات ہیں۔ ان  میں سے 74 فیصد افراد کی عمریں 50 سال یا اس سے بڑی تھیں جبکہ فوت ہونے والوں میں 73 فیصد متاثرین ایسے تھے جنھیں پہلے ہی کوئی نہ کوئی بیماری لاحق تھی۔

ہلاک ہونے والوں میں سے 91 فیصد ہسپتالوں میں داخل رہے ہیں اور ہسپتال میں ان کا رہنے کا اوسط دورانیہ پانچ روز ہے۔

 دوسری جانب کورو نا سے متعلق ایک اور اچھی خبر یہ ہے کہ پاکستان میں گذشتہ تین دنوں کے دوران نئے متاثرین کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر کمی دیکھی جا رہی ہے۔

بی بی سی کے مطابق 16 جون کو سامنے آنے والے نئے مصدقہ متاثرین کی تعداد 5839 تھی، 17 جون کو 5358 جبکہ گذشتہ روز نئے متاثرین کی مجموعی تعداد 4944 رہی ہے۔

پاکستان میں یومیہ بنیادوں پر پانچ ہزار سے زائد متاثرین سامنے آنے کا سلسلہ نو جون سے شروع ہوا تھا۔

نو جون کو پاکستان میں 5385 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، 10 جون کو 5834، 11 جون کو 6397، 12 جون کو 6472، 13 جون کو 6825، 14 جون کو 5248 جبکہ 15 جون کو سامنے آنے والے مصدقہ متاثرین کی کُل تعداد 4443 تھی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -کورونا وائرس -