سرگودھا، مزید 2 ڈاکٹرز کورونا وائرس سے انتقال کرگئے

سرگودھا، مزید 2 ڈاکٹرز کورونا وائرس سے انتقال کرگئے
سرگودھا، مزید 2 ڈاکٹرز کورونا وائرس سے انتقال کرگئے

  

سرگودھا(آئی این پی ) سرگودھا میں کورونا وائرس میں مبتلا 2 ڈاکٹرز انتقال کرگئے جس کے بعد ضلع بھر میں اب تک کورونا سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹرز کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔ تحصیل ہیڈکوراٹر اسپتال سلانوالی کے سابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرمنور علی اور نجی میڈیکل کالج کے ڈاکٹر ارشاد نبی کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن

(پی ایم اے) کے تعزیتی اجلاس میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے ڈاکٹرز کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ علاوہ ازیں کورونا وائرس میں مبتلا ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس اسٹاف کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی گئی۔ضلع میں 12 ڈاکٹرز سمیت محکمہ صحت کے 39 اہلکار کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس میں فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس اسٹاف کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -سرگودھا -کورونا وائرس -