ملتان کا نشتر ہسپتال کورونا مریضوں سے بھر گیا، مزید گنجائش ختم

ملتان کا نشتر ہسپتال کورونا مریضوں سے بھر گیا، مزید گنجائش ختم
ملتان کا نشتر ہسپتال کورونا مریضوں سے بھر گیا، مزید گنجائش ختم

  

ملتان (آئی ین پی ) جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا نشتر اسپتال کورونا مریضوں سے بھر گیا ہے،اسپتال میں ایچ ڈی یو بیڈز پر مریضوں کی مزید گنجائش ختم ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نشتر اسپتال میں اس وقت 107 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 20 کی حالت تشویشناک ہے،جبکہ نشتر اسپتال میں موجود ایچ ڈی یو بیڈز کی تعداد صرف 16 ہے۔نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود کے مطابق مزید 16 ایچ ڈی یو بیڈز کی تنصیب کی جا رہی ہے جس کے بعد مجموعی تعداد 32 ہو جائے گی جبکہ نشتر اسپتال کے مزید دو وارڈز کو بھی کورونا وارڈز میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

پرو وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے مطابق مریضوں کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر شہریوں کو انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے تاکہ خود کو اور اپنے پیاروں کو اس وبا سے محفوظ رکھا جا سکے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -ملتان -کورونا وائرس -