قومی کرکٹرز کی روانگی کا شیڈول آ گیا، کھلاڑی لاہور میں کب جمع ہوں گے، کورونا ٹیسٹ کب کئے جائیں گے اور روانگی کب ہے؟ تمام تفصیلات جانئے

قومی کرکٹرز کی روانگی کا شیڈول آ گیا، کھلاڑی لاہور میں کب جمع ہوں گے، کورونا ...
قومی کرکٹرز کی روانگی کا شیڈول آ گیا، کھلاڑی لاہور میں کب جمع ہوں گے، کورونا ٹیسٹ کب کئے جائیں گے اور روانگی کب ہے؟ تمام تفصیلات جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) دورہ انگلینڈ کیلئے منتخب قومی کرکٹرز کو روانگی کے شیڈول سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور کھلاڑی 24 جون کو لاہور میں جمع ہوں گے جبکہ قومی سکواڈ28 جون کو چارٹرڈ طیارے سے اڑان بھرے گا۔
تفصیلات کے مطابق دورہ انگلینڈ میں 3ٹیسٹ اور اتنے ہی ٹی 20میچز کیلئے مجموعی طور پر29 کرکٹرز کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں کوچز اور آفیشلز سمیت 14 رکنی معاون سٹاف میں سے باﺅلنگ کوچ وقار یونس آسٹریلیا اور فزیو کلف ڈیکن جنوبی افریقہ سے براہ راست انگلینڈ پہنچیں گے، دیگر ارکان چارٹرڈ طیارے میں کھلاڑیوں کے ہمراہ لاہور سے روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق قومی کرکٹرز 22 جون کو اپنے اپنے شہروں میں کورونا ٹیسٹنگ کے بعد 24 جون کو لاہور کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں جمع ہوں گے جہاں 25 جون کو ان کے دوبارہ کورونا ٹیسٹ ہوں گے، اس دوران کسی کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت آنے پر ریزروز میں سے متبادل کا انتخاب ہو گا اور پھر قومی سکواڈ 28 اگست کو روانہ ہوجائے گا۔

برطانوی حکومت کی ہدایات کے مطابق پاکستان ٹیم کو انگلینڈ پہنچ کر پہلے 14 روز کا قرنطینہ کرنا ہے، میزبان ٹیم کے ساتھ پہلا ٹیسٹ 5 اگست کو شروع ہوگا، شیڈول کا باقاعدہ اعلان جمعے کو ہونے کا قوی امکان ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی آنے کے بعد پی سی بی نے تربیتی کیمپ نہ لگانے کا فیصلہ کیا تھا، قومی کرکٹرز انگلینڈ میں 5 ہفتے کی ٹریننگ میں خود کو مشکل چیلنج کیلئے تیار کرنے کی کوشش کریں گے۔

مزید :

کھیل -