"عمران خان کواب اصلی تحریک انصاف کی طرف واپس جانا چاہئیے کیونکہ ۔ ۔ ۔" صدارتی ریفرنس کا فیصلہ آنے کے بعد حامد میر کھل کر میدان میں آگئے

"عمران خان کواب اصلی تحریک انصاف کی طرف واپس جانا چاہئیے کیونکہ ۔ ۔ ۔" صدارتی ...

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کور ٹ آف پاکستان نے فاضل جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیخلاف صدارتی ریفرنس مسترد کردیا اور اب اس پر سینئر صحافی حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ سینئر وکیل حامد خان نے عمران خان کو مشورہ دیا تھا کہ ریفرنس دائر نہ کریں لیکن انہوں نے فروغ نسیم کی سنی ، عمران خان کو اب اصلی تحریک انصاف کی طرف لوٹ جانا چاہیے ۔ 

ٹوئٹر پر حامد میر نے لکھا کہ "سپریم کورٹ کا فیصلہ عمران خان کی حکومت کی شکست لیکن انکے ایک پرانے ساتھی حامد خان کی فتح ہے حامد خان نے بھی عمران خان کو یہی مشورہ دیا تھا کہ جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس دائر نہ کریں لیکن انکی بجائے فروغ نسیم کی سنی گئی عمران خان کو اصلی تحریک انصاف کی طرف واپس جانا چاہئیے"۔

 

ان کے ٹوئیٹ پر ایک صارف نے پوچھا " سر ایف بی آر کو معاملہ بھیجنے سے مزید خرابی نہیں ہوگی ؟"

ایک صارف نے اس موقع پر بھی طنز کرنا نہیں چھوڑا اور لکھا کہ " یوتھیے بار بار چینل تبدیل کررہے ہیں مگر وہاں بھی قاضی فائز عیسیٰ ہی مقدمہ جیتا" 

مزید :

قومی -