عمرکوٹ پولیس کی بڑی کارروائی، 9 چوری شدہ موٹرسائیکلیں اور ایک کار برآمد، دو ملزمان گرفتار

عمرکوٹ پولیس کی بڑی کارروائی، 9 چوری شدہ موٹرسائیکلیں اور ایک کار برآمد، دو ...
عمرکوٹ پولیس کی بڑی کارروائی، 9 چوری شدہ موٹرسائیکلیں اور ایک کار برآمد، دو ملزمان گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر )عمرکوٹ پولیس کی ایک بڑی کارروائی میں عمرکوٹ پولیس نے نو چوری شدہ موٹرسائیکل اور ایک کار برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ڈی ایس پی عمرکوٹ عبدالرزاق بگٹی اور ایس ایچ او سٹی تھانہ خلیل کنبھر کی مشترکہ پریس کانفرنس صحافیوں کوتفصیلات سے آگاہی دی ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی عمرکوٹ عبدالرزاق بگٹی ایس ایچ اوعمرکوٹ سٹی خلیل کمبار نےصحافیوں کوبتایاکہ جرائم پیشہ عناصرنے رواں سال میں عمرکوٹ شہر کے مختلف علاقوں سے چوری کی جانےوالی نو موٹرسائیکلوں کے سٹی تھانے پر مقدمات درج ہوئے جس ہر سٹی پولیس نے کاروائی کرتےہوئے نو کے نو چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرالیے گئےجبکہ موٹرسائیکلوں کی چوری میں ملوث دو ملزمان بالچند اوڈ اور سانگو اوڈ گرفتارکرلیا اور انکے سرغنہ کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپے ماررہی ہیں انکا کہنا تھاکہ سٹی تھانہ پر رواں سال میں نو موٹر سائیکل اور ایک کار چوری کے مقدمات درج ہوئے بہتر حکمت عملی کے تحت شہریوں سے چھین کرلےجانےوالے یا چوری شدہ موٹر سائیکلز اور کار برآمد کیئےگئے انکا کہنا تھاکہ ضلع کے ہیڈکواراٹر شہر میں ہونے والے جرائم کےخلاف شنجہ کسا ہوا ہے کامیاب کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھیں گے سٹی پولیس عوام اور انکے مال کےتحفظ ہماری اولین ترجیح ہے .


شہریوں اور صحافیوں سے اپیل کرتےہیں شہر کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے عوام بھی ہمارا ساتھ دیں شہر میں ہونےوالے جرائم کی نشاندہی کرے اور فوری اطلاع دیں ہم کاروائی کریں گے ایس ایچ او خلیل کنبھر نے کہا کہ سٹی تھانے پر مختلف جرائم میں ملوث افراد کےخلاف 40مقدمات درج کیئے گئے جس میں بیشتر میں سے کامیابی ملی ۔

ڈی ایس ہی عبدلرزاق بگٹی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ پولیس کی بڑی اور کامیاب کاروائی ہے ہم نے عوام کےجان و مال کے تحفظ کی قسم کھائی ہے اس کا عملی کام بھی آپکے سامنےہے سٹی پولیس نے شہر میں جاری جرائم کو تقریباً ختم کردیا ہے انکی اعلیٰ کارکردگی کو سہرانا چاہیئے ایک جانب سندھ حکومت کے حکم پر پولیس کورونا خلاف جاری جنگ میں اپنا کردار ادا کررہی ہے جبکہ شہریوں کے تحفظ کیلئے بھی اپنے فرائض سرانجام دے انہوں نے کہا کہ عوام بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کرے اور پولیس سے تعاون کریں تاکہ ہم ملکر معاشرےسے جرائم کا مکمل صفایا کردیں۔