حج کے بارے میں 21 جون کے بعد صورتحال واضح کی جائے گی: ترجمان سعودی وزارتِ صحت

حج کے بارے میں 21 جون کے بعد صورتحال واضح کی جائے گی: ترجمان سعودی وزارتِ صحت
حج کے بارے میں 21 جون کے بعد صورتحال واضح کی جائے گی: ترجمان سعودی وزارتِ صحت

  

ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب کے وزیرِ صحت کے ترجمان نے کہا ہے کہ حج کے بارے میں مختلف پہلوؤں پر غور جاری ہے تاہم 21 جون کے بعد صورتحال واضح کر دی جائے گی.سعودی وزارتِ صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے کہا ہے کہ حج کے حوالے سے معاملات پر سنجیدگی سے غور کیا جارہا ہے، فیصلہ عوام الناس کے بہترین مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

ترجمانِ صحت نے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ 21 جون کے بعد کی حکمت عملی کے بارے میں تفصیلی طور پر مطلع کریں گے تاکہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے آئندہ کے مرحلے میں احتیاطی تدابیر اخیتار کی جاسکیں.

سبق نیوز کے مطابق ترجمانِ صحت ڈاکٹر محمد العبدالعالی نے کہا کہ ’ کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر کے بارے میں جامع حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے جس پر سب کو عمل کرنے کی ضرورت ہے.حج کی ادائیگی کے حوالے سے سوال پر ترجمانِ صحت کا کہنا تھا کہ جیسا کہ ماضی میں مختلف موقعوں پر حالات کا جائزہ لینے کے بعد ان کے تمام پہلوؤں پر غور کر کے فیصلہ کیا جاتا رہا اس بار بھی ایسا ہی کیا جائے گا.

اس میں شک کی کوئی گنجائش نہیں کہ سعودی عرب اور اسکی قیادت و عوام اور تمام ادارے ہمیشہ سے ہی حرمین شریفین اور ضیوف الرحمان و معتمرین و زائرین مسجد الحرام کی خدمت اپنے لیے باعثِ افتخار سمجھتے ہیں اور تمام ادارے حج کی ادائیگی کے لئے سنجیدگی سے سوچ رہے ہیں.

مزید :

عرب دنیا -