”یہ معاملہ اس وقت حتمی انجام تک پہنچے گا جب۔۔۔“جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس خارج ہونے کے بعد کامران خان کا تجزیہ سامنے آگیا

”یہ معاملہ اس وقت حتمی انجام تک پہنچے گا جب۔۔۔“جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ...
”یہ معاملہ اس وقت حتمی انجام تک پہنچے گا جب۔۔۔“جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس خارج ہونے کے بعد کامران خان کا تجزیہ سامنے آگیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اینکر پرسن اور تجزیہ کار کامران خان نے کہا ہے کہ عام توقعات کے مطابق سپریم کورٹ نے برادر جج فائز عیسی کے حق میں حکومت کے خلاف فیصلہ دیا لیکن اکثریتی 7 ججوں نے ایف بی آر سے کہا کہ مسز عیسی سے لندن پراپرٹیز کی تحقیق کرکے رپورٹ دے ماہرین کہتے ہیں FBR کی رپورٹ پر ہی یہ معاملہ حتمی انجام کو پہنچے گا ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہمورخ کا فیصلہ محفوظ! اب جج صاحب کی اہلیہ پر لازم ہے ناقابل تردید دستاویزی منی ٹریل FBR کو دکھا کر ثابت کردیں لندن پراپرٹیز زاتی و قانونی declared آمدن سے خریدیں ورنہ پھر سپریم جوڈیشل کونسل اور یہ کیس۰۰۰یاد رہے جسٹس فائز نے سپریم کورٹ کی معاملہ FBR بھیجنے کی تجویز مخالفت کی تھی۔

مزید :

قومی -