جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس خارج ہونے کے بعدصحافی سلیم صافی نے ایسی بات کہہ دی کہ صدر مملکت عارف علوی بھی دنگ رہ جائیں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف اینکر پرسن سلیم صافی نے کہا ہے کہ ایک معزز جج اور ان کے خاندان کو طویل عذاب سے گزارا۔ عدالت عظمیٰ کے دس ججز کے سینکڑوں گھنٹے قیمتی وقت اس کی نذر کیا۔اب کیا عارف علوی کے خلاف کاروائی نہیں ہونی چاہئے؟۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ کہا تھا نا کہ یہ فروغ نسیم ، عمران خان کو بھی وہاں تک پہنچاکے چھوڑے گا جہاں انہوں نے جنرل مشرف اور الطاف حسین کو پہنچایا۔ اب بابراعوان کو میدان میں اتارا ہے تو وہ زیادہ سے زیادہ عمران خان کو اس انجام سے دوچار کرسکتے ہیں، جس سے انہوں نے یوسف رضاگیلانی کو دوچار کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ آپ پاکستان نے ثاقب نثار اور سعید کھوسہ کے دور میں کھونے والا وقار بحال کردیا۔ امید ہے کہ اس دور کے گناہوں کے کفارے کے طور پر ارشد ملک، چیرمین نیب سکینڈل، نیب کی بلیک میلنگ اور پارٹی فنڈنگ کیس سے متعلق الیکشن کمیشن کے رویے کا بھی نوٹس لیا جائے گا۔
ایک معزز جج اور ان کے خاندان کو طویل عذاب سے گزارا۔ عدالت عظمیٰ کے دس ججز کے سینکڑوں گھنٹے قیمتی وقت اس کی نذر کیا۔اب کیا عارف علوی کے خلاف کاروائی نہیں ہونی چاہئے؟ https://t.co/OCbPWxLDTY
— Saleem Safi (@SaleemKhanSafi) June 19, 2020