”کتنے لوگ یاسمین راشد کے بیان کو صحیح سمجھتے ہیں؟“ رمیز راجہ نے رائے شماری کرائی تو کتنے فیصد افراد نے اس سے اتفاق کیا اور خود رمیز راجہ نے پھر کیا کہا؟ حیران کن خبر آ گئی

”کتنے لوگ یاسمین راشد کے بیان کو صحیح سمجھتے ہیں؟“ رمیز راجہ نے رائے شماری ...
”کتنے لوگ یاسمین راشد کے بیان کو صحیح سمجھتے ہیں؟“ رمیز راجہ نے رائے شماری کرائی تو کتنے فیصد افراد نے اس سے اتفاق کیا اور خود رمیز راجہ نے پھر کیا کہا؟ حیران کن خبر آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے بیان سے اتفاق کرتا ہوں اور یہی نہیں بلکہ رائے شماری میں بھی 85 فیصد افراد نے اس سے اتفاق کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رمیز راجہ نے وزیر صحت پنجاب کے بیان سے متعلق رائے شماری کرائی جس کے نتائج کے بعد انہوں نے اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کیا۔ کمنٹیٹر نے 17 جون کو اپنے ٹوئٹر اکائنٹ پر یاسمین راشد کے بیان سے متعلق رائے شماری کرائی جس میں انہوں نے لوگوں سے پوچھا کہ کتنے لوگ صوبائی وزیر کے بیان کو صحیح سمجھتے ہیں؟

یہ جان کر آپ حیران ہوں گے کہ رمیز راجہ کے سوال پر 15 ہزار 492 لوگوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا اور نتائج کے مطابق 85 فیصد افراد نے ’متفق‘ جبکہ 15 فیصد نے’نہیں‘ کا انتخاب رمیز راجہ نے رائے دینے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ووٹنگ کے نتائج کے مطابق وہ بھی یاسمین راشد کے بیان سے متفق ہیں۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے لاک ڈاﺅن اور ایس او پیز سے متعلق ایک سوال پر یاسمین راشد نے لاہور کے شہریوں سے متعلق سخت جملوں کا استعمال کیا تھا جس پر انہیں خاصی تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا تاہم بعض حلقوں کی جانب سے ان کے بیان کو سچائی پر مبنی بھی قرار دیا گیا تھا۔

مزید :

کھیل -