خاتون کا بیرون ملک مقیم شوہر سے فون پر جھگڑا لیکن پھر بچوں کو کیا سزا دیدی؟ جان کر کسی کی بھی آنکھیں نم ہوجائیں

خاتون کا بیرون ملک مقیم شوہر سے فون پر جھگڑا لیکن پھر بچوں کو کیا سزا دیدی؟ ...
خاتون کا بیرون ملک مقیم شوہر سے فون پر جھگڑا لیکن پھر بچوں کو کیا سزا دیدی؟ جان کر کسی کی بھی آنکھیں نم ہوجائیں

  

مظفرگڑھ(آئی این پی) خاتون نے گھریلو جھگڑے کے بعد اپنے 3کمسن بچوں سمیت دریا میں چھلانگ لگادی۔مظفرگڑھ کے علاقے میں ملتان روڈ پر واقع چناب پل سے خاتون نے اپنے 3کم سن بچوں سمیت دریائے چناب میں چھلانگ لگادی۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو ڈوبنے سے بچالیا گیا جب کہ بچوں کی تلاش کے لیے ریسکیو 1122کا آپریشن جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ملتان کے علاقے ڈبل پھاٹک کی رہائشی خاتون کا بیرون ملک مقیم اپنے شوہر سے فون پر جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد اس نے بچوں سمیت دریا میں چھلانگ لگادی۔ڈوبنے والے بچوں کی عمریں ایک سے 5 سال کے درمیان ہیں اور پانی کے تیز بہا کی وجہ سے بچوں کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -مظفرگڑھ -