”قیامت کے دن بد نیت منصفوں کا الگ سے حساب ہو گا“وینا ملک کا عدلیہ پر شرمناک وار

”قیامت کے دن بد نیت منصفوں کا الگ سے حساب ہو گا“وینا ملک کا عدلیہ پر شرمناک ...
”قیامت کے دن بد نیت منصفوں کا الگ سے حساب ہو گا“وینا ملک کا عدلیہ پر شرمناک وار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف صدارتی ریفرنس مسترد کر دیا ہے جس کے بعد اس اہم ترین فیصلے پر رد عمل کا سلسلہ جاری ہے ،اس فیصلے کے بعد اداکارہ و میزبان وینا ملک کا عدلیہ پر وار کے مترادف حیران کن رد عمل سامنے آگیا ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ادا کارہ نے کہا کہ روزِ محشر بھی ایک عدالت لگے گی وہاں کالے کرتوتوں والوں کو کوئی نہیں بچا سکے گا بدیانت منصفوں کا الگ سے حساب ہوگا انشاءاللہ۔


واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی کارروائی روکنے کی استدعا منظور کرلی گئی جبکہ جسٹس قاضی فائز کیخلاف شوکازنوٹس بھی واپس لے لیا گیا,جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف ریفرنس کالعدم قرار دینا کا فیصلہ 10 ججز کاہے تاہم دیگر 3 جج صاحبان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی درخواست کوقابل سماعت قراردیاہے۔
عدالت نے مختصر حکم نامے میں ایف بی آر کو ہدایت کی ہے کہ وہ سات روز کے اندر فاضل جسٹس کی اہلیہ کو نوٹس جاری کریں، ایف بی آر کے نوٹس جج کی سرکاری رہائش گاہ پر ارسال کیے جائیں، عدالت انکم ٹیکس کمشنر فریقین کو موقع دے، تاکہ وہ جواب دے سکیں اور فائنڈنگز جمع کرائی جائیں۔ عدالت نے حکم دیا کہ ایف بی آر حکام فیصلہ کرکے رجسٹرار سپریم کورٹ کو آگاہ کریں،ہر پراپرٹی کا الگ سے نوٹس جاری کیا جائے،انکم ٹیکس 60 روز میں اس کا فیصلہ کرے، عدالت اگر قانون کے مطابق کارروائی بنتی ہو تو جوڈیشل کونسل کارروائی کی مجاز ہوگی، چیئرمین ایف بی آر خود رپورٹ پر دستخط کرکے رجسٹرار کو جمع کرائیں گے۔ اطلاعات کے مطابق مقبول باقر منصور علی شاہ آفریدی نے اضافی نوٹ لکھا جبکہ یحیٰ آفریدی نے جسٹس قاضی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دی۔ دس رکنی بینچ میں سے سات ججوں نے اکثریتی فیصلہ دیا۔

مزید :

تفریح -