وزیر اعظم نے شیخ رشید کو فون گھمادیا

وزیر اعظم نے شیخ رشید کو فون گھمادیا
وزیر اعظم نے شیخ رشید کو فون گھمادیا

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو فون کرکے ان کی خیریت دریافت کی ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد گزشتہ کئی روز سے کورونا کے باعث ملٹری ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ جمعہ کے روز  وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر ریلوے کو فون کیا اور ان کی خیریت دریافت کی اور ان سے علاج اور طبی سہولیات سے متعلق پوچھا۔

شیخ رشید احمد نے علاج پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ جلد صحتیاب ہوجائیں گے۔

مزید :

قومی -