جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس مسترد ہونے پر اقرار الحسن نے قوم کو آئینہ دکھا دیا

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس مسترد ہونے پر اقرار الحسن نے قوم کو آئینہ ...
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس مسترد ہونے پر اقرار الحسن نے قوم کو آئینہ دکھا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس خارج کرنے پر مختلف اینکر پرسن اور تجزیہ کار رد عمل دے رہے ہیں ۔اس حوالے سے اینکر پرسن اقرار الحسن نے بھی اپنا رد عمل دیا ہے اور انہوں نے اس کیس سے قوم کو آئینہ دکھا دیا۔مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ کل یہی عدلیہ قوم کے ایک حصے کے لئے ہیرو تھی اور دوسرے حصے کے نزدیک بکاو¿۔۔۔آج یہی عدلیہ بکاو¿ کہنے والوں کے لئے ہیرو ہے اور ہیرو کہنے والوں کے لئے بکاو۔ بحیثیت قوم ہماری منافقت کا اندازہ اسی سےلگا لیجئے۔ جو ہم چاہتے ہیں اگلا بندہ وہی کرے اور کہے تو ایماندار ورنہ سیدھا سیدھا غدار ۔

مزید :

قومی -