کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ جائے تو کیا کرنا چاہئے؟ موذی وباءسے صحت یاب ہونے والے توفیق عمر نے اہم بات بتا دی

کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ جائے تو کیا کرنا چاہئے؟ موذی وباءسے صحت یاب ہونے ...
کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ جائے تو کیا کرنا چاہئے؟ موذی وباءسے صحت یاب ہونے والے توفیق عمر نے اہم بات بتا دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق ٹیسٹ کرکٹر توفیق عمر نے کہا ہے کہ میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد صحت مند زندگی گزار رہا ہوں اور عوام کو مشورہ دینا چاہتا ہوں کہ اگر کسی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ جائے تو وہ گھبرائے نہیں بلکہ قرنطینہ اختیار کر کے بھرپور خوراک کھائے جبکہ ٹوٹکوں پر دھیان مت دیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنگ بلے باز اور قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی کے رکن توفیق عمر گزشتہ ماہ کورونا وائرس کا شکار ہو گئے تھے لیکن اب کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آنے کے بعد صحت مند زندگی بسر کر رہے ہیں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا ہے کہ میں اب پہلے سے زیادہ صحت پر دھیان دے رہا ہوں، ریکوری کے بعد ہلکی پھلکی ٹریننگ کریں اور اچھی خوراک کھائیں ، تاہم احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
توفیق عمر نے کہا کہ کرکٹ کی سرگرمیاں شروع ہو رہی ہیں جس کے باعث کھلاڑی اور شائقین یقینا خوش ہوں گے، دورہ انگلینڈ سے نوجوان کرکٹرز کو فائدہ ہو گا البتہ موجودہ صورتحال میں یہ دورہ گزشتہ دوروں سے قدرے مختلف ہو گا اور کھلاڑیوں کو خاصا محتاط رہنا پڑے گا۔