خاندان والوں نے کولر چلانے کے لیے کورونا وائرس کے مریض کے وینٹی لیٹر کا پلگ نکال دیا، مریض جان سے گیا

خاندان والوں نے کولر چلانے کے لیے کورونا وائرس کے مریض کے وینٹی لیٹر کا پلگ ...
خاندان والوں نے کولر چلانے کے لیے کورونا وائرس کے مریض کے وینٹی لیٹر کا پلگ نکال دیا، مریض جان سے گیا

  

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں کورونا وائرس کا ایک مریض وینٹی لیٹر پر تھا کہ اس کے رشتہ داروں کی ایک غلطی کی وجہ سے موت کے منہ میں چلا گیا۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ ریاست راجستھان کے شہر کوٹا کے مہاراﺅ بھیم سنگھ ہسپتال میں پیش آیا ہے جہاں اس مریض کے رشتہ داروں نے گرمی سے تنگ آ کر مریض کے وینٹی لیٹر کا سوئچ نکال کر اس کی جگہ ایئرکولر چلا دیا۔

رپورٹ کے مطابق جب وینٹی لیٹر کی بیٹری ختم ہوئی تو مریض کی حالت بگڑنی شروع ہو گئی۔ اس پر وینٹی لیٹر کا سوئچ نکال کر روم کولر چلانے والے رشتہ داروں نے ڈاکٹر کو بلایا۔ ڈاکٹر نے مریض کی حالت سنبھالنے کی بہت کوشش کی لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ مریض کی موت کے بعد الٹا ان رشتہ داروں نے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر کے ساتھ ہتک آمیز سلوک کر ڈالا اور اسے تھپڑ جڑ دیئے۔رپورٹ کے مطابق اس واقعے سے مہاراﺅ بھیم سنگھ ہسپتال میں انتظامات پر بھی کڑی تنقید کی جا رہی ہے کہ اس شدید گرمی میں وہاں اے سی اور روم کولرز تک کا انتظام نہیں کیا گیا اور کورونا وائرس کے مریض گرمی میں مر رہے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -