گاڑیاں بنانے والی وہ کمپنی جس نے ابھی تک ایک بھی گاڑی فروخت نہیں کی لیکن کمپنی کی مالیت 23 ارب ڈالر ہوگئی ہے

گاڑیاں بنانے والی وہ کمپنی جس نے ابھی تک ایک بھی گاڑی فروخت نہیں کی لیکن ...
گاڑیاں بنانے والی وہ کمپنی جس نے ابھی تک ایک بھی گاڑی فروخت نہیں کی لیکن کمپنی کی مالیت 23 ارب ڈالر ہوگئی ہے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)ایلن مسک کی ٹیسلا کمپنی الیکٹرک گاڑیاں بنانے میں یدطولیٰ رکھتی ہے۔ اس کے مقابلے میں ایک کمپنی ’نکولا موٹرز‘ بنائی گئی ہے جس نے ابھی تک اپنی ایک بھی گاڑی فروخت نہیں کی لیکن کمپنی کی مالیت 23ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ بزنس انسائیڈر کے مطابق نکولا موٹرز کی بنیاد رکھے جانے کے بعد سے سرمایہ کار تیزی سے اس میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ کمپنی ابھی اپنی پہلی پراڈکٹ ڈلیور کیے جانے سے مہینوں دور ہے لیکن خطیر سرمایہ کاری کی وجہ سے اس کی مالیت 23ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق نکولا موٹرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹریور ملٹن کا کہنا ہے کہ کمپنی کی مالیت کی نہ مجھے پروا ہے اور نہ کمپنی کے دوسرے حصص داروں کو۔ ہمیں صرف ماحول کی پروا ہے جسے ہم محفوظ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ہم یہ نہیں سوچتے کہ ہم چھ مہینے یا آٹھ مہینے بعد آمدنی کمانے والے ہیں۔ ہم یہ سوچتے ہیں کہ ہم دنیا کو تبدیل کرنے جا رہے ہیں۔ ہم ماحول سے کاربن کی مقدار کم کرنے جا رہے ہیں اور دنیا کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ بنانے کے لیے سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔“

مزید :

بزنس -