صحافی مبشر زیدی نے وینا ملک کو شرمناک ماضی یاد دلا دیا

صحافی مبشر زیدی نے وینا ملک کو شرمناک ماضی یاد دلا دیا
صحافی مبشر زیدی نے وینا ملک کو شرمناک ماضی یاد دلا دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف اینکر پرسن مبشر زیدی نے اداکارہ وینا ملک کو شرمناک ماضی یاد دلا دیا ۔تفصیل کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلا ف صدارتی ریفرنس مسترد ہونے کے بعد وینا ملک فاضل ججوں پر ہی برس پڑیں ۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کا کہنا تھا کہ کہ روزِ محشر بھی ایک عدالت لگے گی وہاں کالے کرتوتوں والوں کو کوئی نہیں بچا سکے گا بدیانت منصفوں کا الگ سے حساب ہوگا ۔اس ٹوئٹر پر رد عمل دیتے ہوئے مبشرزیدی نے کہا کہ فوٹو شوٹ کا بھی ہو گا بھارتی میگزین والے ۔

واضح رہے کہ اداکارہ وینا ملک کی بھارتی میگزین کے کور پیج پر برہنہ حالت میں تصویرشائع ہوئی تھی جبکہ کے ان کے ہاتھ پر آئی ایس آئی بھی لکھا ہوا تھا ۔اس کور پیج کے حوالے سے وینا ملک نے کہا تھا کہ یہ تصویر ردو بدل کر کے شائع کی گئی تھی ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -