شوہر نے دوست سے اپنی بیوی کی آبرو ریزی کرادی، خود جائے وقوعہ پر لاٹھی لے کر پہرہ دیتا رہا

شوہر نے دوست سے اپنی بیوی کی آبرو ریزی کرادی، خود جائے وقوعہ پر لاٹھی لے کر ...
شوہر نے دوست سے اپنی بیوی کی آبرو ریزی کرادی، خود جائے وقوعہ پر لاٹھی لے کر پہرہ دیتا رہا

  

جے پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست راجستھان میں ایک بے ضمیر شوہر نے اپنے دوست کے ہاتھوں اپنی بیوی کی آبرو ریزی کرائی اور خود جائے وقوعہ پر لاٹھی  لے کر پہرہ دیتا رہا۔

ضلع الور کے تھانہ شاہ جہان پور میں 35 سالہ شادی شدہ خاتون نے شکایت درج کرائی ہے۔ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ 19 روز پہلے اس کا شوہر اسے بازار لے جانے کا کہہ کر بائیک پر بٹھا کر لے گیا، راستے میں اس نے اپنے دوست مچو عرف بلونت دھانک کو بھی بائیک پر بٹھالیا۔

خاتون کے مطابق راستے میں ایک سنسان جگہ پر سرائے میں تینوں گئے جہاں بلونت دھانک اسے زبردستی اندر کمرے میں لے گیا اور اس کی آبرو ریزی کی جبکہ اس دوران خاتون کا شوہر لاٹھی لے کر جائے وقوعہ پر پہرہ دیتا رہا۔ آبرو ریزی کا واقعہ پیش آنے کے بعد دونوں ملزمان نے خاتون کو کسی کو بتانے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کچھ روز تو خاموش رہی جس کے بعد وہ اپنے میکے گئی اور اپنےو الد کو ساری کہانی سنائی، خاتون اور اس کے والد نے پولیس سے رجوع کیا جس نے مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -