"نہ ہماری سرحد میں کوئی گھسا نہ ہی ہماری پوسٹ کسی کے قبضے میں ہے" بھارتی وزیر اعظم نے ایک بار پھر اپنی قوم کو جھوٹ کا لالی پاپ پکڑادیا

"نہ ہماری سرحد میں کوئی گھسا نہ ہی ہماری پوسٹ کسی کے قبضے میں ہے" بھارتی وزیر ...

  

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی  نے چینی فوج کی لداخ میں پیش قدمی کی خبروں کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ بھارتی فوج کے جو 20 جوان مارے گئے ہیں وہ انہیں سبق سکھا کر گئے ہیں،  جن لوگوں کو  آج تک کسی نے سوال نہیں پوچھا تھا یا جن کو کبھی کسی نے نہیں روکا تھا، ہمارے جوانوں نے انہیں مختلف سیکٹرز میں روک لیا ہے۔

آل پارٹیز میٹ سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ نہ لداخ میں  کوئی ہماری سرحد میں گھسا ہے نہ ہی کوئی گھسا ہوا ہے ، نہ ہی ہماری کوئی پوسٹ کسی دوسرے کے قبضے میں ہے۔ لداخ میں ہمارے 20 جوان ہلاک ہوئے لیکن جنہوں نے بھارت ماتا کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھا تھا انہیں وہ سبق سکھا کر گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو اپنے فوجیوں پورا بھروسہ ہے، میں اپنے فوجیوں کو یہ یقین دلاتا ہوں کہ پورا ملک ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ چاہے کارروائی کرنی ہو یا جوابی کارروائی، چاہے وہ زمین پر ہو یا فضا میں یا سمندر میں، ہماری مسلح افواج اپنے ملک کی حفاظت کیلئے سب کچھ کریں گی۔

بھارتی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آج ہمارے پاس اتنی قابلیت ہے کہ کوئی ہماری ایک انچ زمین پر بھی قبضہ نہیں کرسکتا،  انڈیا کی مسلح افواج ایک وقت میں مختلف سیکٹرز میں کارروائیاں کرسکتی ہیں، اب تک کی صورتحال یہ ہے کہ جن لوگوں کو  آج تک کسی نے سوال نہیں پوچھا تھا یا جن کو کبھی کسی نے نہیں روکا تھا، ہمارے جوانوں نے انہیں مختلف سیکٹرز میں روک لیا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -