سونا ایک لاکھ کراس کرگیا، نئی تاریخ رقم ہوگئی

سونا ایک لاکھ کراس کرگیا، نئی تاریخ رقم ہوگئی
سونا ایک لاکھ کراس کرگیا، نئی تاریخ رقم ہوگئی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور ایک تولہ سونا ایک لاکھ روپے سے بھی زیادہ مہنگا ہوگیا۔

جمعہ کے روز پاکستان کے صرافہ بازاروں میں 24 قیراط سونے کی قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے  کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 200 روپے ہوگئی ۔  دوسری جانب 22 قیراط سونے کی قیمت ساڑھے 91 ہزار ہوگئی ہے۔

صرافہ جیولرز کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی یہ مہنگا ہوا ہے۔ عالمی منڈی میں جمعہ کو سونے کی فی اونس قیمت میں 8 ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 1730 ڈالر فی اونس ہوگیا۔

مزید :

Breaking News -بزنس -