”کھلاڑیوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور اس مقصد کیلئے۔۔۔“ پی سی بی اور ای سی بی کھلاڑیوں کی حفاظت کیلئے کیا کر رہے ہیں؟ وسیم خان نے بتا دیا

”کھلاڑیوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور اس مقصد کیلئے۔۔۔“ پی سی ...
”کھلاڑیوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے اور اس مقصد کیلئے۔۔۔“ پی سی بی اور ای سی بی کھلاڑیوں کی حفاظت کیلئے کیا کر رہے ہیں؟ وسیم خان نے بتا دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) وسیم خان نے کہا ہے کہ دورہ انگلینڈ کیلئے کھلاڑیوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا اور اس مقصد کیلئے ایس او پیز تیار کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو پی سی بی نے نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی نے 5سالہ پلان کو موثر بنانے کیلئے مانیٹرنگ سسٹم بنایا ہے، 5 سالہ پلان پر عملدرآمد کی ہرماہ مانیٹرنگ ہو گی اور پر کوتا ہی برتنے والوں کا احتساب بھی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہائی پرفارمنس سینٹر میں کھلاڑیوں اور سابق کرکٹرز کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، دورہ انگلینڈ کیلئے کھلاڑیوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ انگلینڈ کا دورہ کرنے کا اصولی فیصلہ ہوچکا ہے، پی سی بی اور ای سی بی دورے کیلئے ایس اوپیز تیار کررہے ہیں جبکہ گورننگ بورڈ اجلاس کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ 28جون کو قومی کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ روانگی ممکن ہے، انگلش بورڈ کا جیٹ طیارہ 26 جون کو پہنچنے گا تاہم اس حوالے سے حتمی شیڈول آئندہ ایک 2 روز میں ای سی بی کی جانب سے جاری کیا جائے گا۔ 22 جون کو کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ لاہور، کراچی، اسلام آباد اور پشاور میں ہوں گے۔

مزید :

کھیل -