کورونا کے باعث معطل ہاکی کا کھیل کب بحال ہو گا؟ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے بتا دیا

کورونا کے باعث معطل ہاکی کا کھیل کب بحال ہو گا؟ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید ...
کورونا کے باعث معطل ہاکی کا کھیل کب بحال ہو گا؟ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے بتا دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈکوچ خواجہ جنید نے کہا ہے کہ موجوہ صورتحال میں ہاکی کی بحالی میں وقت لگ سکتاہے البتہ ورلڈ ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے حالات دیکھتے ہوئے ٹریننگ کی اجازت دیدی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں ہیڈکوچ ہاکی ٹیم کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن فائیو اے سائیڈ ایونٹ کا پلان کررہی ہے تاہم اس کے انعقاد کیلئے ہمیں سٹیڈیم کھلنے کا انتظار ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے لاک ڈاؤن کے دوران فٹنس اور مینٹل سٹرینتھ پر کام کرایا، ہاکی لیجنڈز کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے لیکچر کا انعقاد کیا گیا اور اس دوران اہم پہلوؤں پر تبادلہ بھی خیال ہوا۔ان سیشنز میں اولمپین سمیع اللہ نے کھلاڑیوں سے تجربات شیئر کئے اور ٹپس بھی دیں۔

واضح رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایف آئی ایچ کو بھی فائیو اے سائیڈ ایونٹ شروع کرانے کی تجویز دی ہے تاکہ عالمی سطح پر بھی ہاکی دوبارہ شروع ہو سکے۔ خیال رہے کہ دنیا بھر میں ہاکی کے علاوہ کھیلوں کی سرگرمیاں آہستہ آہستہ بحالی کی طرف بڑھ رہی ہیں۔ کرکٹ کے میچز بغیر تماشائیوں کے ہوں گے جبکہ مذکورہ حکمت عملی دیگر کھیلوں سے متعلق بھی اپنائی گئی ہے۔

مزید :

کھیل -