اتحادیوں کو ہر صورت منائیں گے :وزیراعظم

اتحادیوں کو ہر صورت منائیں گے :وزیراعظم
اتحادیوں کو ہر صورت منائیں گے :وزیراعظم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومتی اتحادیوں کو ہر صورت منائیں گے۔وزیراعظم عمران خان سے ناراض اتحادیوں سے مذاکرات کرنے والی حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے ملاقات کی جس میں انہیں بی این پی مینگل اور دیگر اتحادیوں سے ہونے والی ملاقات سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے اختر مینگل سے ہونے والی ملاقات پر بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم نے کمیٹی کو بات چیت اور مذاکرات جاری رکھنے کی ہدایت کی اور ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ حکومتی اتحادیوں کو ہر صورت منائیں گے۔

مزید :

قومی -