بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری آ گئی

بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری آ گئی
بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری آ گئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پاکستان نے تمام ائیرلائنز کو بیرون ملک سے مسافروں کو پاکستان لانے کی اجازت دیدی ہے جس کے باعث بیرون ملک پھنسے پاکستانی بھی اپنے گھروں کو واپس لوٹ سکیں گے۔

سول ایوسی ایشن (سی اے اے) کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) سمیت تمام ملکی اور غیر ملکی ائیرلائنز اب اپنے مسافر پاکستان لا اور لے جاسکیں گی۔ نوٹم میں کہا گیا ہے کہ گوادر اور تربت کے علاوہ تمام بین الاقوامی ملکی ائیرپورٹس سے بین الاقوامی پروازیں آپریٹ کی جاسکیں گی اور تمام ائیرلائنز کو کورونا سے متعلق ضابطہ کار پر عمل کرنا ہو گا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اس سے پہلے غیر ملکی ائیرلائنز کو صرف پاکستان سے مسافروں کو لے جانے کی اجازت تھی۔

خیال رہے کہ حکومت نے کورونا وائرس کی روک تھام کے پیش نظر 21 مارچ سے بین الاقوامی پروازوں پر پابندی عائد کررکھی ہے۔ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان نے بین الاقوامی پروازوں کی بحالی کیلئے گرین سگنل دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ایکشن پلان تیار کرنے کی ہدایت کی تھی۔

مزید :

قومی -