مکہ مکرمہ میں لڑکیوں کو نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے والا عرب شہری پکڑا گیا

مکہ مکرمہ میں لڑکیوں کو نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے والا عرب شہری ...
مکہ مکرمہ میں لڑکیوں کو نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے والا عرب شہری پکڑا گیا

  

مکہ مکرمہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں نازیبا تصاویر کے ذریعے لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے عرب شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق 20 سالہ غیر ملکی عرب شہری لڑکیوں کی نازیبا تصاویر کے ذریعے انہیں بلیک میل کرتا اور انہیں سوشل میڈیا پر شیئر کرتا تھا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا ہے۔

گرفتار ملزم سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے اور اگر اس پر جرم ثابت ہوگیا تو اسے عدالت سے 30 لاکھ ریال تک جرمانے اور 5 برس تک قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -