پی ایس ایل  کے لیگ میچز آخری مرحلے میں داخل، کون کونسی دو ٹیمیں باہر ہونگی؟ دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی

پی ایس ایل  کے لیگ میچز آخری مرحلے میں داخل، کون کونسی دو ٹیمیں باہر ہونگی؟ ...
پی ایس ایل  کے لیگ میچز آخری مرحلے میں داخل، کون کونسی دو ٹیمیں باہر ہونگی؟ دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی

  

ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل )6 کے لیگ میچز کا سلسلہ آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔

پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال کو دیکھا جائے تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم ناک آؤٹ مرحلے سے باہر ہوچکی ہے۔دیگر چار ٹیموں میں  سے ایک مزید ٹیم باہر ہوگی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم پہلے ہی ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے۔اگر لاہور کی ٹیم آج ملتان سلطانز کے خلاف شکست سے دو چار ہوتی ہے اور کراچی کی ٹیم اپنا اگلا میچ جیت لیتی ہے تو لاہور کی ٹیم ناک آؤٹ مرحلے سے باہر ہوجائے گی۔تاہم اگر وہ ملتان سلطانز کے خلاف میچ جیت لیتی ہے تو وہ ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرجائے گی۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم کا آج آخری میچ ہے جبکہ ملتان سلطانز کی ٹیم کا ایک میچ ابھی باقی ہے جو کہ وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے گی۔

مزید :

PSL -PSL News Update -