ستاروں کی روشنی میں آپ کاآج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کاآج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کاآج (ہفتہ) کا دن کیسا رہے گا؟

  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

اچھا اور خوبصورت دن ہے۔ آپ کی بڑی پریشانی کا انشاءاللہ کوئی نہ کوئی حل مل جائے گا اور آج آپ کو کسی جانب سے اہم آفر آنے کی امید بھی ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

(نعیم القادر اللہ) لکھ کر اپنے پاس رکھ لیں۔ ہر طرح کی پریشانی اور دشمنیوں سے ناصرف محفوظ رہیں گے کوئی اور بھی چیز آپ پر کسی طرح بھی اثر انداز نہ ہوگی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

اچھے بھلے چل رہے تھے۔ اب دوبارہ پھر ذہن خراب ہو رہا ہے۔ اس کی حفاظت کریں، زبان پر اگر ورد الٰہی جاری رہے گا تو خرابی بھی نہیں ہوگی۔ اللہ کا ورد کرتے رہیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

بار بار دوسروں سے مشورہ مت لیں۔ اس طرح مزید ٹینشن میں آ جائیں گے۔ اللہ پاک پر بھروسہ کرکے جائز کام ایمانداری سے کرتے رہیں۔ اس کا پھل جلد ملنے والا ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

اچھا دن ہے۔ کافی دنوں سے جومسئلہ تنگ کر رہا تھا۔ اب اس سے نکلنے کا سلسلہ بن سکتا ہے اور آج آپ کو مستقبل کے حوالے سے کوئی اچھی خبر مل جانے کی امید ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آج اپنوں کی جانب سے کوئی نئی بات ٹینشن دے سکتی ہے۔ آپ کو خود کو ان باتوں کے لئے تیار رہنا ہوگا۔ ویسے آپ کو کافی حد تک اس کا اندازہ بھی ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

جو لوگ کسی طرف سے پیسوں کی امید لگائے بیٹھے ہیں۔ ان کا سلسلہ بن جانے کی امید تو ہے۔ البتہ خانگی امور میں کچھ شرارتیں ہو رہی ہیں۔ بڑا ہوشیار رہنا ہوگا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

گمشدہ شخص کا بھی پتہ چل جائے گا اور گمشدہ اشیاءکا بھی۔ سفرپر جانے کے خواہشمند افراد اب تیاری کر لیں۔ ان شاءاللہ ان کو کسی وقت بھی اچھی خبر مل جائے گی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

راستے کی رکاوٹیں بحکم اللہ خود بخود دور ہوتی جا رہی ہیں۔ اس وقت تو صرف اپنے لئے روزگار میں جو محنت کر سکتے ہیں۔ دنوں میں صورت حال ہی بدل جائے گی۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

اپنے سر پر کسی بلاوجہ کی بات کو سوار مت کریں۔ آپ کی ٹینشن کوئی نہیں ہے۔ بلاوجہ کا شور مچا رہے ہیں۔ ان دنوں آپ کو بڑا مالی فائدہ ملنے کا امکان بھی ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

اللہ پاک سے اچھے کی امید رکھئے، پہلے بھی جب آپ کسی مشکل میں آئے اس نے حیران کن انداز سے آپ کو اس سے نکالا اور اب بھی ان شاءاللہ ایسا ہی ہوگا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آپ کی لاپرواہی ہی کسی دن آپ کے لئے مشکل پیدا کر سکتی ہے۔ چوکنا رہیں، خاص طور پر اپنے گھر کے معاملے میں اور روزگار کے حوالے سے نظر انداز مت کریں، کسی بات کو۔

مزید :

لائف سٹائل -مخفی علوم -